آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: پارڑی چوکی پر دستی بم حملہ، دو پولیس اہلکار زخمی

سوات (رپورٹ): ضلع سوات کے علاقے پارڑی چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کی شناخت اسرار سکنہ ابوہا اور وارث خان سکنہ سلام پور کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ریسکیو 1122 سوات کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بریکوٹ منتقل کیا۔ بعد ازاں حالت تشویشناک ہونے پر دونوں اہلکاروں کو سیدو شریف سنٹرل ہسپتال ریفر کر دیا گیا



