آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات پرائم منسٹر ہاؤسنگ سکیم کیلئے زمین کے حصول سے متعلق اہم اجلاس

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 01 نومبر 2018ء) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت پرائم منسٹر ہاؤسنگ سکیم کیلئے زمین کے حصول سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہواجس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداروں نے شرکت کی اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو یہ ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ ہاؤسنگ سکیم کے افراد کیلئے اپنے متعلقہ تحصیلوں میں سٹیٹ لینڈاورگورنمنٹ لینڈ کی نشاندہی کریں جس کا رقبہ 100 سے لیکر 300کنال پر مشتمل ہوفاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی زمین اورکسی محکمے کے لیے مختص اراضی اس زمرے میں نہیں آنی چاہیے ڈی سی سوات نے اے سی بابوزئی کے طرف سے گاؤں دنگرام میں سٹیٹ لینڈکی نشاندہی پر اے ڈی سی سوات کو متعلقہ ریونیو حکام کے ساتھ مذکورہ جگہ کا معائنہ کرنے کا ٹاسک سونپ دیاانہوں نے اجلاس کے دوران تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو سخت الفاظ میں ہدایات جاری کیں کہ سرکاری اراضی کے مکمل تحفظ کو یقینی بنائیں لیز(اجارہ) پر دی گئی سرکاری اراضی کا خود معائنہ کریں اور اس کی بورڈ آف ریونیو سے جانچ پڑتال کریں اسی طرح حکام کسی بھی سرکاری اراضی پر موجود تجاوزات کوجلد از جلد ختم کریں اور اس بات کی تصدیقی رپورٹ دیں کہ ان کے دائرہ اختیار میں کسی بھی سرکاری اراضی پر کوئی تجاوزات نہیں انہوں نے تمام اے سیزکو مستقل بنیادوں پر پٹوارخانوں کا معائنہ کرنے اور ان کے دائرہ اختیار میں باقاعدگی سے کھلی کچہری منعقد کرانے کے بارے میں بھی ہدایات جاری کیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button