قمبر، فائرنگ کرنے والا نشے میں دھت شخص مقامی لوگوں اور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ قمبر میں نشے میں دھت  شخص کی فائرنگ، مقامی لوگوں اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرلیا۔پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے نواحی علاقہ قمبر میں اکبر حسین نامی شخص نے اپنی گاڑی کے فرنٹ سیٹ سے باہر نکل کر بازار میں ہوائی فائرنگ کی جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، فائرنگ کے بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت دھر لیا، پولیس نے ملزم کو پولیس اسٹیشن منتقل کرکے رپورٹ درج کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اکبر حسین نشے کی حالت میں تھا اور اس کے ساتھ گاڑی میں دوسرا شخص بھی موجود تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button