آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات پریس کلب کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن،پریس کلب کی کابینہ اور صحافیوں کا احتجاج

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات پریس کلب کو سیل کرنے کے احکامات کے بعد پریس کلب کی کابینہ اور پریس کلب کے ممبرصحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ گزشتہ روزڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کی جانب سے سوات کے صحافیوں میں اختلافات کی وجہ سے پریس کلب کو سیل کرنے کے احکامات کے بعد پریس کلب کی کابینہ اور ممبرصحافیوں نے پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور جاری نوٹیفکیشن کو مسترد کردیا۔ پریس کلب کے چئیر مین محبوب علی کا کہنا تھا کہ محکمہ اطلاعات کی جانب سے پریس کلب کو سیل کرنا سراسر نا انصافی اور صحافیوں کے حق تلفی ہے۔انہوں نے نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نوٹیفکیشن کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button