سوات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان کی خصوصی احکامات پرجرائم پیشہ عناصرکے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ اُومٹہ نواب خان اور ان کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش رفیع اللہ ولد محراب خان کے قبضہ سے305گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے کیخلاف جرم 9CKPCNSA میں ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع۔اسی طرح ایس ایچ اُومدین کرم حیات خان اور اُن کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش فیض الرحمان عرف فیضورے ولد محمد رحمن سکنہ گھڑی کلے مدین کے قبضہ سے 1039گرام چرس،ملزم حضرت رشید ولد اختر علی سکنہ مدین کے قبضے سے 50گرام چرس، ملزم دردان ولد سرفراز خان کے قبضے سے 50گرام چرس برامد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف جرم9D،9CKPCNSAدرج درجسٹرڈ کرکے پابند سلاسل کر دیا۔اسی طرح ملزم انور زیب ولد جہان زیب ساکن نجوی گھڑی بحرین کے قبضے سے 8عدد سلیپران غیر قانونی طور پر سمگل کرنے کے کوشش ناکام بناتے ہوئے فارسٹ اہلکاروں کے حوالے کرکے مبلغ35000روپے جرمانہ کیا گیا۔ ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فرام کرنے کے لئے اپنی پورے و سائل برو کار لائینگے۔