سوات پولیس کی کاروائی، خاتون پر مشتمل چور گروہ گرفتار
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے ننگلوئی میں خاتون کو لوٹنے والا چور گروہ گرفتار کرلیا گیا ہے،پولیس کے مطابق مسماۃ(ش) زوجہ شفیع اللہ سکنہ شیر پلم نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں سڑک کے کنارے گاڑی کے انتظار میں کھڑی تھی، کہ ایک موٹر کار میرے قریب آکر رک گیا جس میں ڈرائیور ایک عورت اور ساتھ میں ایک بچہ بھی موجود تھا جنہوں نے مجھے گاڑی میں بیٹھنے کے لئے کہا، گاڑی میں بیٹھ کر ننگولئی کے علاقے میں گاڑی سے اُترنے لگی تو گاڑی میں موجود بچے نے میرے چین پر حملہ کیا میں نے بہت ہاتھاپائی کی لیکن گاڑی میں موجود افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پویس سربراہ دلاور خان بنگش نے فوری طور پر ایس پی لوئر سوات شاہ حسن، ڈی ایس پی سرکل کبل بادشاہ حضرت کو اصل ملزمان ٹریس کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ایس ڈی پی اُو کبل نے ایس ایچ اُو تھانہ کانجو رحمت علی خان کی سربراہی میں ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی، تفتیشی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرلیا، گرفتار گروہ کے قبضے سے چھینا گیا سونے کا ہار برآمد کرلیا، گرفتار گرو ہ میں نوید علی ولد شاہ زمان سکنہ پشاور گلبہار، سیف اللہ ولد ریاض احمد سکنہ جہانگیرہ نوشہرہ، مسماۃ (ش) زوجہ مشتاق سکنہ پشاور گلبہار، رحمان علی ولد مشتاق بعمر 13/14سال سکنہ پشاور گلبہار شامل ہیں۔ جن کے خلاف تھانہ کانجو میں جرم506،392،34کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔