سوات: پیتھام سب جیل میں قیدیوں کا احتجاج، 3 جیل اہلکار زخمی

سوات: پیتھام سب جیل میں زیرِ حراست قیدیوں کے احتجاج کے دوران 3 جیل پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان سوات پولیس کے مطابق احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں میں امیر اللہ ساکن شانگلہ، شاکر اللہ ساکن باجوڑ اور توصیف الرحمان ساکن فتح پور شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سنٹرل ہسپتال سیدو منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔



