سوات: چارباغ دکوڑک میں دریائے سوات میں ڈوبنے والے 15 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

سوات: تحصیل چارباغ کے علاقے دکوڑک میں دریائے سوات میں ڈوبنے والے 15 سالہ نوجوان کا جسدِ خاکی ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم نے سرچ آپریشن کے دوران برآمد کرلیا۔
ریسکیو 1122 سوات کے مطابق کنٹرول روم کو دکوڑک میں ایک نوجوان کے دریائے سوات میں ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر واٹر ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ترجمان کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران 15 سالہ ایان ولد عمر علی کا جسدِ خاکی دریا سے نکال لیا۔
ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد جسدِ خاکی پولیس کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔



