سوات: کبل میں دریائے سوات میں نہاتے ہوئے 16 سالہ نوجوان جاں بحق

سوات: کبل کے علاقے ڈھڈاہارہ میں دریائے سوات میں نہاتے ہوئے 16 سالہ نوجوان وقاص، سکنہ گاڈو، ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ مقامی افراد نے نوجوان کو دریا سے نکال لیا تھا، جس پر ریسکیو میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر CPR شروع کی اور نوجوان کو کبل ہسپتال منتقل کیا۔

ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد نوجوان کی موت کی تصدیق کردی۔

Show More
Back to top button