سوات: کورونا کے مزید تین کیس سامنے آگئے،تعداد116ہوگئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد116ہوگئی۔ محکمہ صحت کےمطابق ایک مانیار،ایک رحیم آباد اور ایک کا تعلق مدین سے ہے۔ ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد116ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک ضلع بھر میں کورونا کے 807 کیس سامنے آئے جن میں 542منفی اور116 مثبت رپورٹ ہوئے جبکہ 148افراد کے ٹیسٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئے۔ضلع بھر میں کورونا سے 12 افراد جاں بحق جبکہ 36 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button