سوات کی خبریں

سوات کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 04 جنوری 2019ء) مینگورہ شہر سمیت سوات کے میدانی علاقوں میں بارش کے نئے سلسلے کا اغاز ہوگیا ہے جبکہ کالام ، ملم جبہ ، میاندم ، بحرین اور مرغزار سمیت بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بھی جاری یے، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں تک مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد ضلع بھر میں موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے ۔ کالام اور مالم جبہ میں برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاح بڑی تعداد میں پہنچ گئے جوکہ برفباری سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button