آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات کے بلور خان نے سی ایس ایس کے امتحان میں میدان مارلیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2021 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے مطابق 39 ہزار 650 امیدواروں نے امتحان کیلئے درخواستیں دی تھیں جس میں سے 17 ہزار 240 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا،جبکہ صرف 364 امیدواروں نے سی ایس ایس کا تحریری امتحان پاس کیا۔ایف پی ایس سی کے مطابق تحریری امتحان میں کامیابی کی شرح 2 اعشاریہ 11 فیصد رہی۔سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں میں سوات سے تعلق رکھنے والے بلور خان بھی شامل ہے۔

بلور خان سوات کے علاقہ کوٹہ ابوہا سے تعلق رکھتے ہیں بلور خان نے مقابلے کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے پر اللہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پہلے مرحلے میں تحریری ٹسٹ پاس کر چکاہوں تاہم انٹرویو باقی ہے جس کے بعد اگر اللہ نے موقع دیا تو ملک کی خدمت ایمانداری سے کروں گا،

بلور خان نے میٹرک ایس پی ایس کالج سوات، ایف ایس سی اسلامیہ کالج پشاور، بی ایس الیکٹرانک انجینئرنگ غلام اسحاق خان انسٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ایم ایس کمپیوٹشنل انجینئرنگ یونی ورسٹی آف فن لینڈ سے کی ہے جبکہ پی ایچ ڈی سکینڈ ائر بائیو میڈیکل انجینئرنگ کا طالب علم ہے۔

گزشتہ برس سال2020 میں سی ایس ایس کا ‏امتحان صرف1.96 فیصد امیدوارپاس کر سکے تھے۔ امتحانات میں 18 ہزار 553 میں سے صرف 376امیدوار ہی کامیاب قرار پائے تھے جب کہ 18 ہزار 177 ‏امیدوار تحریری امتحان میں فیل ہوگئے تھے جبکہ انٹرویو کے بعد صرف221 امیدوار سلیکٹ ہوئے تھے۔ تاہم سال 2019 کے امتحان میں پاس ہونےکی شرح 3 فیصد تھی۔

سال 2019 میں سی ایس ایس کے امتحانات میں مجموعی طور پر 14 ہزار 521 امیدواروں نے حصہ ‏لیا تھا۔اور تحریری امتحانات میں صرف تین ہزار 272 امیدوار کامیاب ہوئے تھے ، 365 امیدوار وائیوا کے لیے منتخب ‏ہوئے تھے جن میں 214 مرد اور 151 خواتین شامل تھیں۔اگر بغور مشاہدہ کیا جائے تو گزشتہ 5 سالوں مقبالہ کے امتحانات مئں میں کامیابی کی شرح انتہائی کم ہونےلگی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button