سوات کے جنگلوں پر ٹمبر مافیا کا راج، قیمتی درختونں کی بے دریغ کٹائی بدستور جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 28 آگست 2018ء) سوات کے جنگلوں پر ٹمبر مافیا کا راج، قیمتی درختونں کی بے دریغ کٹائی بدستور جاری ہے گذشتہ روز تحصیل بحرین کے علاقہ گل شاہ میں ٹمبر مافیا کی جانب سے دیار کے قیمتی اور پرانے درختوں کو انتہائی بے دردی سے کاٹنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ اب ان کاٹے گئے درختوں کی سمگلنگ جاری ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ٹمبر مافیا بغیر کسی خوف و خطر کے گل شاہ کے جنگل میں قیمتی درختوں کی کٹائی کرکے سمگل کر رہا ہے جس کی وجہ سے جنگل تباہ ہو رہا ہے۔ اہل علاقہ نے صوبائی حکومت اور محکمہ جنگلات سے درختوں کی کٹائی روکنے اور ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button