آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات کے عوام نے قیام امن کیلئے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں، عامررشید

مینگورہ  (زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ فورس کمانڈر بریگیڈئر عامر رشید نے کہا ہے کہ سوات میں امن یہاں کے عوام اور سیکورٹی فورسز کے قربانیوں کی بدولت قائم ہوا ہے، اب ملکی اور غیر ملکی سیاح بلا خوف و خطر سوات آ رہے ہیں، امن کو برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی فورسز سمیت عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، وہ گذشتہ روزڈی آئی جی ملاکنڈ ریجن محمد اعجاز خان اور سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم سے بات چیت کر رہے تھے بریگیڈئر عامر رشید کا کہنا تھا کہ سوات کے عوام نے قیام امن کیلئے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں اور اب پاک فوج اور پولیس کی ذمہ داری ہے کہ قائم ہونے والے امن کو برقرار رکھیں جس میں یہاں کے عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا پڑیگا انہوں نے کہا کہ اس وقت جنت نظیر وادی سوات ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور سالانہ لاکھوں کی تعداد میں سیاح یہاں آکر پر امن ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں جس کے باعث یہاں کی معیشت پر بھی مثبت اثر پڑا ہے اور یہاں کے عوام کو روزگار مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ سوات میں آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن تحفظ حاصل ہے سیاح بغیر کسی خوف و خطر کے سوات کا رخ کریں انہوں نے کہا کہ امن کیلئے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کے ساتھ صحافیوں نے بھی قربانیاں دی ہے اور انکا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اب امن کے قیام کے بعد ان کی برقرار ی کیلئے بھی انکے کندھوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے اور انکا کام یہاں کے امن اور عوام کی خوشحالی کو پوری دنیا کو دکھانا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص کی موجودگی پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو اطلاع دیں تاکہ قائم امن کو مذید بہتر بنایا جا سکیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button