آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات یونیوسٹی میں انتشار پھیلانے والوں کیخلاف کاروائی،ایم پی اے فضل حکیم کے بیٹے سمیت 19 طلباء فارغ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)یونیورسٹی اف سوات میں طلبا کی جانب سے بدنظمی اور انتشار پھیلانے پر طلباء کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 19 طلباء کو فوری طور پر خارج اور معطل کردیا گیا ہے۔ خارج ہونے والوں میں ایم پی اے فضل حکیم کا بیٹا سلمان اور بھتیجا جنید بھی شامل ہے۔ نوٹیفیکیشن میں یونیورسٹی کے ڈسپلنری کمیٹی کو ان طلباء کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں یونیورسٹی کیمپس کے تمام شعبوں کے سربراہان، کوارڈی نیٹرز اور اساتذہ کو ھدایات دی گئی ہے کہ خارج اور معطل کئے گئے طلباء کو یونیورسٹی کیمپس، کلاسز یا یونیورسٹی ٹرانسپورٹ میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔خارج یا معطل ہونے والوں میں لاء اینڈ شریعہ ڈپارٹمنٹ کے شہاب، ادریس، اعزاز، تیمور، احتشام، رئیس، حافظ محمود، نوید، مشتاق، شہزاد، علی خان، اکرام، جنید اور سلمان جبکہ دیگر 3 ڈپارٹمنٹ کے جواد، شاھد، عاطف، سلمان اور شبیر شامل ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button