سوات: 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں مدرسے کے قاری گرفتار

سوات: تحصیل کبل کے علاقے شاہ ڈھیرئی پولیس نے 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں مدرسے کے قاری عمر صادق کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سوات پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرئی ابوالکلام خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر بچی کو صفائی کے بہانے مدرسے میں روک کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Show More
Back to top button