کبل پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات تلف کردی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کبل پولیس نے بھاری مقدار میں پکڑی گئی منشیات تلف کردی۔ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی کبل اکبر شینواری،جوڈیشل مجسٹریٹ کبل تنویر عثمان،اور APPحمید خان کی موجودگی میں مختلف مقدمات میں برآمد کئے گئے دیسی شراب(ٹرہ)500لیٹر،چرس 35کلو 92گرام،ہیروئن 755گرام،افیون وزنی470گرام تلف کردی۔اس موقع پر ڈی ایس پی اکبر شنواری نے کہا کہ علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی بھی منشیات فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button