سکول وین کو حادثہ، پرنسپل اور بس مالک گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )  گبین جبہ میں نجی سکول کی بس کو حادثے کے بعد سکول کے پرنسپل اور وین کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خوازہ خیلہ کے نجی سکول کی بس کو گبین جبہ میں حادثہ پیش آیا تھا جس میں تین بچے جاں بحق اور تیس زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل نجیب اور بس مالک سجاد کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button