آج کی خبریںسوات کی خبریں

سیاحت کے فروغ کے لئے شاہراہوں کی بحالی وقت کی ضرورت ہے، عبدالرحیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ ملاکنڈڈویژن میں سیاحت کوفروغ دینے کے لئے شاہراہوں کو درست کرناوقت کاتقاضہ ہے کالام شاہراہ کی خستہ حالی سوات کی سیاحت کوناکام بنانے کی ایک سازش ہے، لواری ٹنل تادروش سڑک کی حالت بہتربناکرسیاحت کوفروغ دیاجاسکتاہے، ملاکنڈڈویژن میں سیاحت کوفروغ دینے کیلئے حکومتی توجہ کی ضرورت ہے، موجودہ بجٹ میں سوات کے شاہراہوں کی تعمیرکی کوئی ذکر نہیں ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ سیاحت کو صنعت کادرجہ دینے بارے حکومت پر بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے اورحکومتی سطح پر سوات اورملاکنڈڈویژن میں سیاحت کوفروغ دینے کے لئے تمام شاہراہوں کی حالت درست بناناہوگا، انہوں نے کہا کہ بحرین تاکالام اوردیگر سیاحتی علاقوں کی سڑکوں کی حالت درست کرکے سوات کوسیاحت کاحب بنایاجاسکتاہے انہوں نے کہا کہ بحرین تاکالام سڑک کی خراب حالت سوات کی سیاحت کی تباہی کاباعث بن رہا ہے انہوں نے لواری ٹنل تادروش شاہراہ کی حالت درست کیاجائے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button