سیدو شریف،مکان کی چھت گر گئی، خاتون جاں بحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سوات کے علاقہ سیدو شریف شاہین آباد میں بارش کی وجہ سے کچے مکان کی چھت اچانک گر گئی، ایک خاتون اور دو بچے ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق سمیع اللہ ولد سید اللہ سکنہ شاہین آباد کے کچے مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی جس میں اُس کی بیوی اور دو بچے ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو جوانوں نے سرچ اپریشن کرکے ملبے تلے خاتون اور دونوں بچوں کو نکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button