آج کی خبریںسوات کی خبریں

سیدو شریف ہسپتال کے شعبہ حادثات(کیجولٹی) میں صفائی عملہ کا انوکھا کارنامہ

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 11 جون 2018ء) سوات سیدو شریف ہسپتال کے شعبہ حادثات (کیجولٹی وارڈ) میں صفائی کے عملہ کی غفلت کا انوکھا کارنامہ، ذرائع کے مطابق ہسپتال سے کوڑا کرکٹ اکھٹا کرکے وارڈ کے راستے میں ہی ڈال دیا جبکہ خود غائب ہوگئے۔ مریض اور لوحقین پیر اٹھا اٹھاکر گندگی سے اپنے آپ کو بچاتے رہے جبکہ ہسپتال عملہ تماشہ دیکھتے رہے۔ یاد رہے کہ کچھ دن قبل بھی اس شعبہ کے ناقص صفائی اور گندے بیت الخلاء کی کچھ تصاویر شوشل میڈیا وائرل ہوگئے تھے جس میں عوام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ گندگی کی وجہ مختلف قسم قسم کی مزید بیماریاں پھیلنے کے خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔ تاہم آئے روز اس قسم کے شکایات موصول ہونے کے باوجود ہسپتال انتظامیہ لمبی تان کر سورہے ہیں۔عوام نے اعلٰی حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button