سی ٹی ڈی نے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا

سوات میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گردی سمیت دیگر متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار کرلیا گیا، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خوازہ خیلہ کے علاقے میں سرچ اپریشن کے دوران ملزم اورنگ زیب ولد غلام حسین ساکن دُوبیر کوہستان حال کوزہ درشخیلہ مٹہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزم کے بارے میں بتایاجا تا ہے کہ وہ سال 2007/09 میں سوات کشیدگی کے دوران دہشت گردی سمیت جرائم کی کئی وارداتوں میں ملوث رہا ہے جبکہ مٹہ بارروم کو لوٹ کر اسے جلانے او ر عبدالغفار ساکن درشخیلہ کے باغات کے فصل اور ان کے درختوں کو فروخت کرنے میں ملزم ملوث بتایا جاتا ہے ، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کرلیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button