شانگلہ میں غیرقانونی سافٹ وئیر ہاؤس پر چھاپہ، دو ملزمان گرفتار
شانگلہ(زما سوات ڈاٹ کام) شانگلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی سافٹ وئیرکمپنی پر چھاپہ مارکر اُسے سیل کردیا جبکہ دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق شانگلہ پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم نے ایک مبینہ بین الاقوامی گینگ کے سرغنہ افراد غلام احمد ولد محمد رمضان سکنہ اوکاڑہ پنجاب اور ساجد صدیقی ڈوگر ولد محمد صادق سکنہ لاہور کر گرفتار کرلیا ہے ۔
پولیس نے شانگلہ کے علاقے برکانڑہ شاہ پور میں خوڑ کے قریب ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں پر خفیہ بیڈ کوین مشینری انسٹال کی گئی تھی۔ غیرقانونی سافٹ وئیرہاؤس میں تقریباً 84 قسم کے مختلف سافٹ ویئر موجود تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان سافٹ وئیرز کےذریعے مذکورہ گینگ بڑے پیمانے پر کروڑوں روپیوں کی غیر قانونی منتقلی کرنے والا تھا۔ پولیس نے چھاپہ مارنے سے پہلے ایف آئی اے کی ٹیم کو اطلاع دی تھی۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے تمام سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا اور ملزمان کو تفتیش کے لئے اپنے ساتھ لے گئے ۔