شگئی میں نورالاسلام مسجد کے پیش امام کو ضلع بدر کردیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سیدو شریف کے علاقہ شگئی کے نور الاسلام مسجد کے پیش امام کو ذاتی اختلافات کی وجہ سے ضلع بدر کردیا گیا۔ ضلع دیر کے رہائشی جو نور الاسلام مسجد میں پیش امام تھے، علاقہ میں موجود مخصوص با اثر افراد کا پیش امام کے ساتھ تنازعہ چلا آرہا تھا جس کے باعث با اثر افراد نے پیش امام کو مسجد سے نکال کر ضلع بدر کردیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق مقامی خاندان کے بااثر افراد نے امام مسجد کے والد کو فون پر پیش امام کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھی،مقامی جرگہ بھی ان افراد کو منانے میں ناکام رہا تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button