صحافی سردار حسین کو سپرد خاک کردیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سینئرصحافی سردارحسین انتقال کرگئے، مرحوم کو مینگورہ میں سپردخاک کردیاگیا، نمازجنازہ میں صحافیوں سمیت زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق سوات پریس کلب کے ممبراورسوات کے سینئرصحافی سردارحسین انتقال کرگئے، مرحوم ڈاکٹرفداحسین کے فرزند، جبکہ ریاج علی شاہ اورصدام حسین کے والد تھے، مرحوم کو مینگورہ میں سپردخاک کردیاگیا، نمازجنازہ میں سوات پریس کلب کے چیئرمین شیرین زادہ، جنرل سیکرٹری نیازاحمد خان، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر حضرت علی باچہ، جنرل سیکرٹری، سلیم اطہر، سوات پریس کلب کے سینئرصحافیوں غفورخان عادل، محبوب علی یوسفزئی، سلمان یوسفزئی، جاویداقبال، زبیرخان، عصمت علی، شفیع اللہ، اخوند، عبیداللہ عابد، خورشیدعمران، سمیت صھافیوں اورمختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیرتعدادی میں شرکت کی۔ مرحوم کی فاتحہ خوانی گل مشال محلہ مسجد رنگ محلہ میں جاری ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button