آج کی خبریںسوات کی خبریں

ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کوئیک گرینڈ آپریشن جاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:12جنوری2017) ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود کے فوری احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد ،مجرمان اشتہاریوں،سماج اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری ایک باقاعدہ اور منظم کوئیک گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ سال 2017 میں661 سرچ آپریشن کئے گئے ہیں جس میں195مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے اور اسی دوران 26رائیفلز، شارٹ گن 209، پستول 588، خنجر70، کلاشنکوف29، ڈائنامائیٹ57، ڈیٹونیٹر06، IED 01- ، ایک کلو بارود، کارتوس9972برآمد کئے گئے ہیں جس میں 3715مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے زیردفعہ 55/109میں کارروائی کی گئی اور 21241افراد کے خلاف انسدادِ کارروائی کی گئی ہیں، ضلع بھر میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 1034.754 کلوگرام چرس ،24.102 کلوگرام ہیروین ،3159لیٹردیسی شراب0.589کلوگرام افیوم بھی پکڑی گئی۔ اسی طرح چوری میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اُن کے قبضے سے چوری شدہ رقم مبلغ 72,55,800روپے بر آمد کرکے112 افراد کو پابند سلاسل کئے گئے ہیں۔14,861 درج شدہ مقدمات میں ملوث16530 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔سنیپ چیکنگ کے دوران 11403مشتبہ افراد کو چیک کرکے جس سے 257آرمز ، 2604ایمونیشن ایک کلو بارود برآمد اُن کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کیخلاف ورزی پر105افراد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button