آج کی خبریںسوات کی خبریں
عطاء اللہ خان نے سیدو شریف 1 سے جنرل کونسلر کی نشست پر کاغذات جمع کرادئے
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سابقہ کونسلر و سماجی کارکن عطا ء اللہ خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر سیدو شریف 1 کےلئے جنرل کونسلر کی نشست کے لئے ریٹرننگ آفیسر کو کاغذات جمع کرادئے ، عطاء اللہ خان کو سیدو شریف کے عوام دو دفعہ اس سے قبل بھی کامیاب کیا ہے اور اس بار بھی عوامی خدمت کے لئے میدان میں اُترے ہیں۔ عطاء اللہ خان کہتے ہیں کہ میں ایک عام آدمی ہوں اور عام طبقے کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، سیدو شریف کے عوام پر پورایقین ہے کہ وہ اس بار مجھے کامیاب بنا کر اپنے علاقے کے مسائل کا صحیح حل نکالیں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے منشور کو گھر گھر تک پہنچائیں گے اور سرخرو ہوں گے۔