آج کی خبریںسوات کی خبریں

پندرہ ماہ میں بیرون ملک قید 6487 مسافر بھائیوں کو رہا کرالیا ہے، مراد سعید

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پی ٹی آئی حکومت نے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائیل کے حل کیلئے بیش بہا عملی اور نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے ہیں، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے ہمراہ تحصیل مٹہ میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ میں مسلم اُمّہ اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور پاکستان کے امن کی آواز پوری دُنیا تک پہنچائی ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم نے سب سے پہلے مسافر بھائیوں کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کیا ہے اور 15 مہینوں میں بیرون ملک قید 4687 مسافر بھائیوں کو رہا کرالیا ہے جو اپنے ملک پہنچ گئے ہیں۔ ضلع سوات میں بجلی کے مسائل کے حل کیلئے حقیقت پسندانہ اقدامات کئے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ سوات ایکسپریس وے کیلئے وفاقی بجٹ میں 30 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button