آج کی خبریںسوات کی خبریں

عید کی آمد،نیلام فروشوں نے بوٹ کی قیمتیں بڑھادی

زما سوات (28مئی2019ء)عید کی آمدآمد،نیلام فروشوں نے بوٹ کی قیمتوں کو بڑھادیا،سیکنڈہینڈبوٹ کی قیمت ڈھائی ہزار سے تجاوزکرگیا،بعض دکانوں میں تین ہزارروپے فی جوڑا فروخت کیا جاتاہے،غیر مقامی کاروباریوں نے مقامی لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ تیزکردیا،یہ ظلم عرصہ دراز سے جاری ہے مگر تاحال کسی نے توجہ نہیں دی،تفصیلات کے مطابق سوات کے شہر مینگورہ سمیت ضلع کے دیگر علاقوں میں قائم دکانوں میں فروخت ہونے والے سیکنڈہینڈ بوٹ کے نرخوں کو بھی پر لگ گئے جہاں پر شوزکی قیمت ڈھائی ہزارروپے سے بھی تجاوزکرگئی ہے جس کے سبب مقامی لوگوں کیلئے سیکنڈہینڈ شوز خریدنا بھی مشکل ہوگیا ہے،اہل علاقہ کا کہناہے کہ یہ کاروبار زیادہ تر غیرمقامی لوگوں کا ہے جو عرصہ درازسے مقامی لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں تاہم عید کی آمد پر یہ لوگ قیمتوں میں مزید اضافہ کردیتے ہیں مگر ان کا ہاتھ روکنے کیلئے تاحال کسی نے کوئی کارروائی عمل میں لانے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے یہی وجہ ہے کہ یہ کاروباری لوگ بلا خوف وخطر مرضی کے نرخ چلا کر لوٹ مار کررہے ہیں،مقامی لوگوں نے نتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان نیلام فروشوں کو ایک مناسب نرخنامے کا پابند بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ مقامی لوگوں کی پریشانیوں میں کمی آسکے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button