عید کے پہلے روزڈبلیو ایس ایس سی کی خصوصی مہم کا آغاز

سوات(زماسوات ڈاٹ کام) سوات میں عید الاضحی کے پہلے روز ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکاروں نے خصوصی صفائی مہم شروع کردی ہے ۔مینگورہ شہر کے مختلف مقامات پر گندگی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگایا جاچکا ہے ۔منتظمین کا کہنا ہے کہ واسا کے سیکڑوں اہلکار صفائی کے کاموں میں مصروف عمل ہیں جبکہ عوام کی جانب سے بھی تعاون کیا جا رہا ہے جن جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے وہاں سے گندگی ہٹائی جارہی ہے ۔ عوام سےتعاون کی اپیل کرتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس سی کے منتظمین نے مخصوص مقامات اور سڑک کنارے آلائشین پھینکنے کی درخواست کی ہے تاکہ صفائی کے عمل میں رکاوٹ نا پڑیں ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button