آج کی خبریںسوات کی خبریں
غالیگے، اٹھارہ سالہ دوشیزہ نے ذہریلی دوا پی لی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بریکوٹ کے علاقہ غالیگے میں اٹھارہ سالہ دوشیزہ نے زہریلی دوا پی لی، حالت غیر ہونے پر اسپتال منتقل کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق تھانہ غالیگے کی حدود سیرئی املوک درہ میں اٹھارہ سالہ مروا بی بی دختر نیک عمل نے اپنے بھائی کے ساتھ وقتی تکرار کی وجہ سے زہریلی دوا پی لی ہے جس کے باعث اس کی حالت غیر ہو گئی۔دوشیزہ کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔