آج کی خبریںسوات کی خبریں

فتح پور،موٹر کار کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ فتح پور میں موٹر کار نے راہ چلتے ہوئے تین افراد کو کچل ڈالا، دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ موٹر کار ڈرائیور موٹر کار چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق فتح پور میں موٹرکار کی ٹکر سے خان شیر ولد صالح ساکن بحرین اور جمیل ولد وزیر ساکن مانکیال جاں بحق ہوگیا جبکہ شیر عالم ولد اصیل ساکن بحرین زخمی ہوگیا ہے ۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ موٹر کار ڈرائیور موٹر کار چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جا ری ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button