آج کی خبریںسوات کی خبریں

فضل حیات چٹان کی پانچویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کے سابق جنرل سیکرٹری فضل حیات شہید کی پانچویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی، برسی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سمیت دیگر سیاسی شخصیات اور علاقہ عمائدین نے بھی شرکت کی، برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی سوات کے صدر عرفان چٹان، جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالے، عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی وزیر واجد علی خان، ملک عظمت خان، شمشیر علی ایڈوکیٹ و دیگر نے مقررین خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، شہید فضل حیات چٹان کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں، اس کے جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے نقش و قدم پر چلتے رہیں گے، آخر میں شہید کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button