فلائنگ کوچ کی تیز رفتاری نے 15افراد کو اسپتال پہنچا دیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کراکڑ روڈ پر فلائنگ کوچ حادثے کا شکار ہو گئی، پندرہ افراد زخمی، طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردئے گئے۔ ریسکیو1122کے ذرائع کے مطابق سوات کراکڑ روڈ پر فلائنگ کوچ تیز رفتاری کے باعث اُلٹ کر حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں فلائنگ کوچ میں سوار15افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔ ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے وقت پر پہنچ کر طبی امداد کے بعد زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کے طابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ فلائنگ کوچ کا بریک بھی فیل ہوگیا تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button