فیکٹ چیک : کیا سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔
سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہورہی ہے کہ کل سے مسلسل تین دن کیلئے پورے ملک کی طرح سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں بھی پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔
اس حوالے سے ایک سوشل میڈیا پیج (وائس آف باڈالئ سوات ) نے دعویٰ کیا ہے کہ
“ملاکنڈ ڈویژن میں کل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی سیاست سے بالاتر ہوکر اس احتجاج کا حصہ بنے اور احتجاج کو کامیاب بنائیں”
ایک دوسرے فیسبک نیوز پیج (کے پی کے نیوز ڈاٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ
“اسلام آباد اور دیگر شہروں کی طرف سفر کرنے والے اٹھارہ اور انیس ستمبر کو اپنی اپنی منزل کی طرف نکلیں، بیس، ایکس اور بائیس ستمبر کو پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔ صدر ٹرانسپورٹ”
فیکٹ چیک
اس حوالے سے جب ہم نے ملاکنڈ ڈویژن ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین مشتاق سوات خان سے رابطہ کیا اور ان سے ہڑتال کے بارے میں پوچھا تو انہوں نہ کہا کہ
“ہمارا فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں ہماری طرف سے ہڑتال کی کال میں کوئی صداقت نہیں، نہ ہم نے ہڑتال کی کال دی ہے اور نا ہی اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز کو ہدایات جاری کی ہے اور نا ہی ہماری طرف سے کوئی نوٹیفیکیشن جاری ہواہے یہ تمام تر خبریں ابہام پر مبنی ہے سوشل میڈیا صارفین غلط خبریں نا پھیلائیں۔ “
فیکٹ چیک
خبروں کے حوالے سے مزید حقائق جاننے کیلئے ہمارے زرائع نے معلوم کیا کہ شامیزئی ٹرانسپورٹ مٹہ سوات نے بھی ان خبروں کی مکمل تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ
“سوشل میڈیا پر ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن تا حال ہمیں کسی ٹرانسپورٹ یونین کیطرف سے ہڑتال کی کوئی کال موصول نہیں ہوئی، تاہم اگر ٹرانسپورٹ یونین کی طرف سے کوئی فیصلہ موصول ہوا تو عوام کو خبر دے دینگے ۔”
فیکٹ چیک
سوات کے معروف سینئر صحافی عدنان باچا اس حوالے سے کہتے ہے کہ
“ ملاکنڈ ڈویژن کے ٹرانسپورٹ مشران نے ان خبروں کی تردید کردی ہے ابھی تک ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے میں نے دیگر مشران سے بھی تصدیق کردی ہے سوشل میڈیا پر زیر گردش ہڑتال کی کال کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں”
سٹوری کو فیکٹ چیک کرنے کے بعد یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں کل سے شروع ہونی والی ہڑتال کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔