قیدیوں کی دیکھ بال،سوات جیل کے سپرنٹنڈنٹ بہترین قرار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات جیل کے سپرنٹنڈنٹ ایوب باچا نے  پریزنز پرفارمنس ایوالویشن سسٹم میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ایوب باچا نے پورے خیبر پختونخوا میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے سوات کے نام ایک اور اعزاز کا اضافہ کیا۔انہوں نے یہ ایوارڈ جیل میں محفوظ حراستی خدمات،دیکھ بال ،علاج فراہم کرنے،قیدیون کو قانون کا پابندبنانے اور انہیں اچھا شہری بنانے کے لئے کی جانے والی خدمات پر دیا گیا۔ایوارڈ انہیں آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخوا سادات حسن کی جانب سے دیا گیا۔ اس موقع پر ایوب باچا نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہے کہ انہیں پہلی پوزیشن ملی، میں نے پہلے بھی قیدیوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور آئندہ بھی میں انہیں ایک اچھا شہری بنانے کے لئے اپنے فرائض انجام دوں گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button