آج کی خبریںسوات کی خبریں
لنڈاکے چیک پوسٹ پر پولیس کی کارروائی، ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور کی خصوصی احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایس ڈی پی اُو بادشاہ حضرت، ایس ایچ اُو تھانہ غالیگے اختر ایوب خان اور ان کی ٹیم نے لنڈاکے چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جہانزیب ولدغلام محمد،عدنان ولد محمد اسحاق سکنہ پشاور کے قبضہ سے 1560گرام ہیروین برآمد کرکے اُن کے خلاف تھانہ غالیگے میں ایف آئی آر درج کردی۔
ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فرام کرنے کے لئے اپنے پورے وسائل بروئے کار لائیں گے۔