لنڈیکس میں 65 سالہ شخص کی لاش برآمد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ لنڈیکس میں 65 سالہ شخص کی لاش بر آمد، مذکورہ شخص کو اُس کے بیٹھک میں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مینگورہ کے علاقہ لنڈیکس میں جہانگیر خان ولد محمد انظر بعمر 65 سال کی لاش اُس کے بیٹھک سے برآمد کی گئی، نامعلوم ملزم نے تیز دھار آلے کے پے درپے وار سے قتل کیا ہے ۔مذکورہ شخص کے ھوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ وہ چرس کا عادی تھا اور دیگر لڑکے اُس کے پاس چرس پینے کے لئے آیا کرتے تھے۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button