لینڈ سلائیڈنگ سے بند کالام ہل ٹاپ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال

کالام : لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی کالام ہل ٹاپ روڈ سے ملبہ ہٹا کر اسے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔
اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان سعید الرحمان کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے بعد اتھارٹی کی بھاری مشینری اور عملے کو فوری طور پر موقع پر بھیجا گیا، جہاں کارروائی کرتے ہوئے سڑک سے ملبہ ہٹا دیا گیا اور مختصر وقت میں آمدورفت بحال کر دی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ مون سون بارشوں کے دوران سڑکوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ متاثرہ شاہراہوں کو بروقت بحال کیا جا سکے۔


