آج کی خبریںسوات کی خبریں

مالم جبہ میں جشن آزادی کے موقع پر تین روزہ بین الاقوامی “اپ ہل”مقابلوں کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔10اگست 2017ء )سوات کے علاقے مالم جبہ میں جشن آزادی کے موقع پر12 تا14 اگست تین روزہ بین الاقوامی سطح کے ’’اپ ہل‘ ‘ مقابلوں کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں قومی کھلاڑیوں کے علاوہ بین الاقوامی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے، ایونٹ کے انعقاد کے موقع پر سیاحوں کی ایک بڑی تعداد میں آمد متوقع ہے ، مقابلے دوبئی اسپورٹس ورلڈ اور سامسن گروپ کی باہمی تعاؤن سے منعقد کئے جارہے ہیں،واضح رہے کہ مالم جبہ کے مقام پر چیئر لفٹ کی بحالی کے بعد سے اب روزانہ سیاحوں کی ایک بہت بڑی تعداد اس پر فضا مقام کی سیر کیلئے آتی ہے،یہ صوبہ خیبر پختونخوا کا واحد اسکینگ ریزارٹ ہے جو سطح سمندر سے 8700 فٹ کی بلند ی پر واقع ہے جبکہ ریزارٹ کی چیئر لفٹس کی لمبائی ایک ہزار میٹر سے زیادہ ہے ، اس چیئر لفٹ کی آمدنی سے سالانہ ایک کروڑ بیس لاکھ روپے حاصل ہوتے ہیں۔سامسن گروپ نے ہوٹل اورچیئر لفٹ 30سال کے لئے لیز پرلے رکھے ہیں’’اپ ہل ‘‘مقابلوں کے آرگنائزر سامسن گروپ کے جنرل منیجر یعقوب خان نے ’’زما سوات‘‘ کو بتایا کہ جشن آزادی کے موقع پر مقابلے کو کامیاب بنانے کیلئے کوشاں ہیں کیو نکہ اپنی نوعیت کے ان منفرد مقابلوں کے انعقاد سے پاکستان میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے آنے سے دنیابھر میں پاکستان اور سوات کا نام روشن اور مقام بلند ہوگا کیونکہ اس سے قبل سوات میں کشیدہ حالات کی وجہ سے ہرکوئی اس طرف آنے سے کترا تا تھا لیکن اب اس علاقے میں مثالی امن قائم ہونے کے بعد سے سیاح بڑی تعداد میں ان علاقوں میں آکر خوشی محسوس کرتے ہوئے قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں ، تین روزہ تقریبا کے اختتام پر مقابلوں میں نمایاں کاکردگی دکھانے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button