آج کی خبریںسوات کی خبریں

مالم جبہ میں مون سون شجر کاری مہم کا آغاز

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ملم جبہ سکی ریزارٹ اور محکمہ جنگلات کے تعاون سے مون سون شجری کاری مہم کا آغاز کردیاگیا۔مہم کے دوران وادی میں پانچ ہزار پودے لگائے گئے۔ ملم جبہ سکی ریزارٹ میں شجری کاری مہم کا آغاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات قاضی ریاض علی خان اور  ایس ڈی ایف او شبیر نے پودے لگاکر کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے کیپٹن طلحہ اور ایس ایچ او شریف اللہ خان بھی موجود تھے۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات قاضی شبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملم جبہ میں مون سون شجرکاری کے دوران پانچ ہزار پودے لگائے گئے ہیں اور مجموعی طور پر سوات  ڈویژن میں 3لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پودے لگائے جانے سے نہ صرف وادی کی خوبصورتی میں  اضافہ ہوگا بلکہ موسمیاتی تغیرات کے اثرات بھی کم ہوں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ بھی اپنی ذمے داری پوری کرتے ہوئے درخت لگائے اور گرین اینڈ کلین پاکستان میں اپنا حصہ ڈالے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button