متاثرین موٹر وے نے بڑے جلسے ک اعلان کردیا، موجودہ نقشہ مسترد کردیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) متاثرین موٹروے نے موجودہ نقشہ مستردکرکے منصوبے کیخلاف آئندہ لائحہ عمل تیارکرنے کیلئے بڑے جلسے کااعلان کردیا،ترقی کیخلاف نہیں مگرتباہی لانے والے موٹروے بنانے کیلئے حکومت کوہماری لاشوں پرسے گزرناپڑے گا،معاشی قتل کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے،جلسہ 20جولائی کوہوگا،اس حوالے سے گذشتہ روزبرہ بانڈئ،کوزہ بانڈئ اور ننگولئ متاثرین موٹروے نے سخت احتجاج کیاجن کاکہناتھاکہ ہم ترقی اور موٹروے کے ہرگزخلاف نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ اگر حکومت سوات اورسیاحت کی ترقی کیلئے سنجیدہ ہے توزرعی زمینوں پرجنرل روڈ کے قریب موٹروے بنانے کی بجائے دریائے سوات کے کنارے موٹروے تعمیرکرے،اس سے نہ صرف زرخیززمینیں محفوظ ہوجائیں گی بلکہ ان سے وابستہ لوگوں کاواحد ذریعہ معاش بھی بحال رہ سکے گا،اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے فاتح اللہ خان،ظاہر شاہ باچا،محمداسحاق،فضل ودود،محمداکبرخان،یاسین علی اوردیگر نے کہاکہ پچھلی حکومت میں وزیراعلیٰ محمودخان اوروقافی وزیرمرادسعیدنے اپنے کمیشن کی خاطریہاں کی زرعی زمینوں میں موٹروے فیزٹو کامنصوبہ اورنقشہ بنایاجس سے نہ صرف یہ زرخیززمینیں تباہ ہوجائیں گی بلکہ متعددرہائشی مکانات بھی مسمارہوں گے جومالکان نے سالہاسال محنت سے بنائے اوران مکانات کے علاوہ ان کے پاس سرچھپانے کیلئے کوئی اورجگہ نہیں،انہوں نے کہاکہ سبزاورزرعی انقلاب لانے کی دعویدارحکومت سرسبزعلاقوں اور زرخیززمینوں کوبنجربنانے پرتلی ہوئی ہے موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومت کے منصوبے کوعملی جامہ پہنانے کے درپے ہے مگرہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے،انہوں نے کہاکہ کوزہ بانڈئ،برہ بانڈئ اور ننگولئ کی زرعی اور رہائشی زمینوں پر سکشن فورلگاکر وہاں موٹروے فیزٹو بنانے کا منصوبہ دراصل یہاں کی بربادی کامنصوبہ ہے جسے عملی جامہ پہنانے کیلئے ہماری لاشوں پرسے گزرناپڑے گا،ہم مشورہ دیتے کہ اگرحکومت سوات اورسیاحت کی ترقی چاہتی ہے تو دریائےسوات کے کنارے موٹروےتعمیرکرے اس ضمن میں ہم تعاؤن کرنے کوتیارہیں،اس موقع پرانہوں نے 20جولائی کوکبل گراؤنڈمیں بڑاجلسہ منعقدکرانے کااعلان کیاجس میں تمام متاثرین کو شرکت کی دعوت دی اورکہاکہ جلسے میں زرعی زمینوں کوبچانے کےحوالے سے اہم فیصلے اور اعلانات کئے جائیں گے۔