چارسدہ:ایک مرلہ زمین 2 جانیں نگل گئی

چارسدہ(زماسوات ڈاٹ کام) :ایک مرلہ زمین 2 جانیں نگل گئی،جاں قتل اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زمین پر جھگڑا اس قدربڑھا کہ نوبت فائرنگ تک آگئی جس کے باعث منظر اور نوید جاں بحق جبکہ ایاز شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں پشاورکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فریقین کے اہل محلہ نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پڑوسیوں کے درمیان زمین کے ایک ایسے چھوٹے سے ٹکڑے پرخونیں تصادم ہوگیا جس پر نہ ہی گھر تعمیر ہوسکتا ہے اور نہ ہی یہ کسی خاص استعمال کی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button