آج کی خبریںسوات کی خبریں

مثالی پولیس نے نوجوان کو خودکشی کرنے پر مجبور کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :18دسمبر2017ء) معروف معالج آرزومند کے بیٹے کی خودکشی کی کوشش،وجوہات سامنے آگئیں،پولیس کے بے جا تنگ کرنے سے 34 سالہ عبداللہ نے خودکشی کی کوشش کی۔ گزشتہ روز مینگورہ کے محلہ بنڑ میں معروف معالج آرزومند کے بیٹے عبداللہ نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کی کوشش کی تھی جسے اہلخانہ اور مقامی افراد نے بچا کر اسپتال منتقل کیا تھا،عبداللہ کے بھائی احمد نے زما سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ سیدو شریف پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او الطاف حسین اور دیگر عملہ نے میرے بھائی پر گاڑی چوری کا الزام لگایا تھا اور گزشتہ پانچ دنوں سے اُسے پولیس اسٹیشن میں ذدکوب کیا جا رہا تھا جبکہ میرے بھائی نے کسی قسم کی چوری نہیں کی،انہوں نے کہا کہ رات کے وقت ایس ایچ او الطاف حسین میرے بھائی کو ایک ہزار روپے کے عوض گھر بھیج دیتے اور صبح پھر اُسے بُلا لیتے،انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او کا مقصد پیسے بٹورنا ہے جبکہ میرے بھائی کو بے جا تنگ کیا جارہا تھا جس سے تنگ آکر میرے بھائی نے خودکشی کی کوشش کی،انہوں نے ڈی پی او،ڈی آئی جی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button