محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام علماء کانفرنس کا انعقاد
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)محکمہ بہبود آبادی خیبر پختونخواہ سوات کے زیر اہتمام ایک روزہ علماء سیمینار کا انعقاد سیکرٹری پاپولیشن ویلفئر ڈپارٹمنٹ کی شرکت،محکمہ بہبود آبادی سوات کے زیر اہتمام ایک روزہ علماء سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں ضلع بھر سے علماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری پاپولیشن ویلفئیر ڈپارٹمنٹ اصغر خان نے کہا کہ ہم آبادی کے بہبود کیلئے علماء کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں چونکہ علماء معاشرے کی بنیادی اکائیوں میں سے ایک ہے اس لئے علماء ماں اور بچے کی صحت کے حوالیسے عوام میں شعور اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے محکمے کے حوالے سے علماء میں پائی جانے والے خدشات تحفظات کو بھی دور کرنے کی یقین دہانی کی۔سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئر آفیسر سوات اسد علی شاہ نے کہا کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں دو سال تک ماں کا دودھ بچے کا حق ہے اور اگر دو سال تک بچے کو ماں کا دودھ میسر نہ ہوں تو بچے کی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر مفتی برہان الدین اور قاضی عبیداللہ نے کہا کہ قران پاک میں بھی بچوں کے حقوق کا ذکر ہے اور ماوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دو سال تک اپنے بچوں کو دودھ پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ بچوں اور ماوں کیلئے ضروری ہے۔