مدین میں سیاحوں کو لوٹنے والے تین ڈاکوگرفتار کرلئے گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات قندل میں سیاحوں کو لوٹنے کا واقعہ، ڈی پی او سوات دلاور خان بنگش کا فوری ایکشن، ایک گھنٹے کے اندر واقعے میں ملوث ڈاکو کو گرفتار کرلئے گئے۔ ذرائع کے مطابق مدین کے علاقہ قندیل میں موٹر سائیکل سواروں نے سیاحوں کی کوسٹر کو لوٹ لیا تھا ۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سوات نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے جس کے بعد پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر کبل کے مقام پر تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ سیاحوں نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہا۔ ملزمان کے قبضے سے 12موبائل فونز،چار  لاکھ نقدی اور پانچ تولے سونا برآمد کرلیا گیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button