مدین واقعہ: چائلڈ پروٹیکشن یونٹ سوات کی متاثرہ خاندان سے ملاقات، قانونی و نفسیاتی معاونت کی یقین دہانی

سوات: چیف چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن خیبر پختونخوا اعجاز محمد خان کی ہدایات پر چائلڈ پروٹیکشن یونٹ (CPU) سوات نے مدین کے علاقے کوز کلے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔

چائلڈ پروٹیکشن یونٹ سوات کے مطابق خاندان کو درکار معاونت کا جائزہ لیا گیا اور انہیں قانونی، نفسیاتی اور سماجی مدد سمیت مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

یونٹ نے جاری تحقیقات اور قانونی کارروائی کی مسلسل پیروی کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ مدین کے علاقے کوز کلے میں کم عمر بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کا مقدمہ متعلقہ قانونی دفعات کے تحت درج کرکے تحقیقات جاری ہیں۔

Show More
Back to top button