مدین واقعہ: 9 سالہ بچی کو انصاف دلانے کیلئے خواتین بھی سڑکوں پر نکل آئیں

سوات: مدین میں 9 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کے خلاف خواتین بھی احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئیں، مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچیوں نے شرکت کی۔
خواتین مظاہرین نے احتجاجاً مدین کالام شاہراہ بند کردی اور واقعے میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کو فوری انصاف فراہم کیا جائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔



