مرغزار روڈ پر ٹریفک حادثہ، چار افراد زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مرغزار روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مرغزار روڈ پر ایکسنڈنٹ ہوا ہے جس میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان سعید الرحمن ولد محمد اسحاق، وقاص ولد یوسف علی شاہ جبکہ رکشہ میں سوار انعام اللہ ولد ابراہیم اور وقاص ولد ثناء اللہ زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button