آج کی خبریںسوات کی خبریں

مسلم حکمرانوں نے بیت المقدس کی پکار پر لبیک نہ کہا تو تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی،جمیلہ احمد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سابقہ ممبر نیشنل اسمبلی جمیلہ احمد نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ یہ مقدس سرزمین جو بہت سے انبیاء کرام کی وارث ہیں آج بدترین دہشت گردی کا شکار ہو چکی ہے خواتین اور بچوں تک کی شہادت انتہائی تکلیف دہ ہے اور انسانی حقوق کی پامالی ہے جو کہ دنیا کا کوئی قانون بھی اجازت نہیں دیتا ہے ،انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو اپنے ضمیر جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے فلسطینی بہن بھائی مدد کے لیے پکار رہے ہیں خدارا بیدار ہو جائیں متحد ہو کر امت مسلمہ کا دفاع کیجیے عالمی طاقتوں اور اداروں کو جھنجھوڑے پوری امت مسلمہ آپ کی پشت پر کھڑی ہو گی اللہ کی نصرت ومدد سے سرفراز ہونگے

Related Articles

Loading...
Back to top button